دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی
فائل فوٹوروم:دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی جبکہ 32لاکھ 78ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی،24گھنٹوں کے دوران 4ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئیں، دنیا بھر میں میں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 32ہزار سے تجاوز کرگئی۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 15اموات ہوئیں،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 62ہزار 670تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ یورپ میں بھی تیزی سے جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 285، اسپین میں 268،فرانس میں 289جبکہ برطانیہ میں 674افراد ہلاک ہوگئے۔
کورونا کے باعث روس میں آج 101، ترکی میں 93، ایران میں 71جبکہ سعودی عرب میں بھی آج 5اموات ہوئیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 32لاکھ 78ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،24گھنٹوں میں 60ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔